Skip to content
پیر نصیر پیر نصیر

بن کے تصویر غم رہ گئے ہیں

بن کے تصویر غم رہ گئے ہیں کھوئے کھوئے سے ہم رہ گئے ہیں کیجیے جو ستم رہ گئے ہیں جان دینے کو ہم رہ گئے ہیں بانٹ لیں سب نے آپس میں خوشیاں میرے حصے میں غم رہ گئے ہیں قافلے والے منزل پہ پہنچے یہ نہ دیکھا کہ ہم رہ گئے ہیں اب نہ اٹھنا سرہانے سے میرے اب تو گنتی کے دم رہ گئے ہیں اللہ اللہ یہ کس کی گلی ہے اٹھتے اٹھتے قدم رہ گئے ہیں کائنات جفا و وفا میں ایک تم ایک ہم رہ گئے ہیں دیکھ کر ان کے منگتوں کی غیرت دنگ اہل کرم رہ گئے ہیں ہم سے اللہ والے کہاں اب آپ جیسے صنم رہ گئے ہیں دو قدم چل کے راہ وفا میں تھک گئے تم کہ ہم رہ گئے ہیں وہ تو آ کر گئے بھی کبھی کے دل پہ نقش قدم رہ گئے ہیں آج ساقی پلا شیخ کو بھی اک یہی محترم رہ گئے ہیں وہ گئے جن کے دم سے تھی رونق اور رہنے کو ہم رہ گئے ہیں ان کی ستاریاں کچھ نہ پوچھو عاصیوں کے بھرم رہ گئے ہیں اے صبا ایک زحمت ذرا پھر ان کی زلفوں کے خم رہ گئے ہیں دور ماضی کی تصویر آخر اب نصیرؔ ایک ہم رہ گئے ہیں دل نصیرؔ ان کا تھا لے گئے وہ ہم خدا کی قسم رہ گئے ہیں
پیر نصیر

پیر نصیر

View profile

آپ پیر غلام معین الدین (المعروف بڑے لالہ جی) کے فرزند اور پير مہر علی شاہ کے پڑپوتے تھے۔ آپ کی ولادت 14 نومبر 1949ء میں گولڑہ شریف میں ہوئی۔ آپ گولڑہ شریف درگاہ کے سجادہ نشین تھے۔ پیر نصیر الدین نصیر چشتی قادری قمیصی گولڑوی ایک شاعر، ادیب، محقق، خطیب، عالم اور صوفی باصفا و پیر سلسلہ چشتيہ تھے۔ آپ اردو، فارسی اور پنجابی زبان کے شاعر تھے۔ اس کے علاوہ عربی، ہندی، پوربی اور سرائیکی زبانوں میں بھی شعر کہے۔ اسی وجہ سے انھیں"شاعر ہفت زبان" کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے اور آپ کو سلطان الشعراء بھی کہا جاتاہے۔ آپ ؒ کی 36 (چھتیس) سے زائد تصانیف ہیں۔ جن میں چند ایک کے نام درج ذیل ہیں: آغوشِ حیرت(رباعیات فارسی) پیمانِ شب (غزلیات اردو) دیں ہمہ اوست (عربی، فارسی، اردو، پنجابی نعوت ) امام ابوحنیفہ اور ان کا طرزِ استدلال (اردو مقالہ) نام و نسب(در بارہ سیادت پیران پیر ) فیضِ نسبت (عربی، فارسی، اردو، پنجابی مناقب) رنگِ نظام ( رباعیات اردو ) عرشِ ناز (کلام در زبانهائ فارسی و اردو و پوربی و پنجابی و سرائیکی ) دستِ نظر ( غزلیات اردو) راہ و رسمِ منزل ہا (تصوف و مسائل عصری) تضمینات بر کلام حضرت رضا بریلوی قرآنِ مجید کے آدابِ تلاوت لفظ اللہ کی تحقیق اسلام میں شاعری کی حیثیت مسلمانوں کے عروج و زوال کے اسباب پاکستان میں زلزلے کی تباہ کاریاں اسباب اور تجاویز فتوی نویسی کے آداب موازنہ علم و کرامت کیا ابلیس عالم تھا؟ پیر نصیر الدین نصیر کا انتقال 13 فروری 2009ء کو ہوا آپ کا مزار گولڑہ شریف میں ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR