Skip to content
پیر نصیر پیر نصیر

سنے کون قصہ درد دل میرا غم گسار چلا گیا

سنے کون قصہ درد دل میرا غم گسار چلا گیا جسے آشناؤں کا پاس تھا وہ وفا شعار چلا گیا وہی بزم ہے وہی دھوم ہے وہی عاشقوں کا ہجوم ہے ہے کمی تو بس میرے چاند کی جو تہہ مزار چلا گیا وہ سخن شناس وہ دور بیں وہ گدا نواز وہ مہ جبیں وہ حسیں وہ بحر علوم دیں میرا تاجدار چلا گیا کہاں اب سخن میں وہ گرمیاں کہ نہیں رہا کوئی قدرداں کہاں اب وہ شوق میں مستیاں کہ وہ پر وقار چلا گیا جسے میں سناتا تھا درد دل وہ جو پوچھتا تھا غم دروں وہ گدا نواز بچھڑ گیا وہ عطا شعار چلا گیا بہے کیوں نصیرؔ نہ اشکِ غم رہے کیوں نہ لب پر میرے فغاں ہمیں بے قرار وہ چھوڑ کر سر راہ گزار چلا گیا
پیر نصیر

پیر نصیر

View profile

آپ پیر غلام معین الدین (المعروف بڑے لالہ جی) کے فرزند اور پير مہر علی شاہ کے پڑپوتے تھے۔ آپ کی ولادت 14 نومبر 1949ء میں گولڑہ شریف میں ہوئی۔ آپ گولڑہ شریف درگاہ کے سجادہ نشین تھے۔ پیر نصیر الدین نصیر چشتی قادری قمیصی گولڑوی ایک شاعر، ادیب، محقق، خطیب، عالم اور صوفی باصفا و پیر سلسلہ چشتيہ تھے۔ آپ اردو، فارسی اور پنجابی زبان کے شاعر تھے۔ اس کے علاوہ عربی، ہندی، پوربی اور سرائیکی زبانوں میں بھی شعر کہے۔ اسی وجہ سے انھیں"شاعر ہفت زبان" کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے اور آپ کو سلطان الشعراء بھی کہا جاتاہے۔ آپ ؒ کی 36 (چھتیس) سے زائد تصانیف ہیں۔ جن میں چند ایک کے نام درج ذیل ہیں: آغوشِ حیرت(رباعیات فارسی) پیمانِ شب (غزلیات اردو) دیں ہمہ اوست (عربی، فارسی، اردو، پنجابی نعوت ) امام ابوحنیفہ اور ان کا طرزِ استدلال (اردو مقالہ) نام و نسب(در بارہ سیادت پیران پیر ) فیضِ نسبت (عربی، فارسی، اردو، پنجابی مناقب) رنگِ نظام ( رباعیات اردو ) عرشِ ناز (کلام در زبانهائ فارسی و اردو و پوربی و پنجابی و سرائیکی ) دستِ نظر ( غزلیات اردو) راہ و رسمِ منزل ہا (تصوف و مسائل عصری) تضمینات بر کلام حضرت رضا بریلوی قرآنِ مجید کے آدابِ تلاوت لفظ اللہ کی تحقیق اسلام میں شاعری کی حیثیت مسلمانوں کے عروج و زوال کے اسباب پاکستان میں زلزلے کی تباہ کاریاں اسباب اور تجاویز فتوی نویسی کے آداب موازنہ علم و کرامت کیا ابلیس عالم تھا؟ پیر نصیر الدین نصیر کا انتقال 13 فروری 2009ء کو ہوا آپ کا مزار گولڑہ شریف میں ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR