Skip to content
راحت اندوری راحت اندوری

سبب وہ پوچھ رہے ہیں اداس ہونے کا

سبب وہ پوچھ رہے ہیں اداس ہونے کا مرا مزاج نہیں بے لباس ہونے کا نیا بہانہ ہے ہر پل اداس ہونے کا یہ فائدہ ہے ترے گھر کے پاس ہونے کا مہکتی رات کے لمحو نظر رکھو مجھ پر بہانا ڈھونڈ رہا ہوں اداس ہونے کا میں تیرے پاس بتا کس غرض سے آیا ہوں ثبوت دے مجھے چہرہ شناس ہونے کا مری غزل سے بنا ذہن میں کوئی تصویر سبب نہ پوچھ مرے دیوداس ہونے کا کہاں ہو آؤ مری بھولی بسری یادو آؤ خوش آمدید ہے موسم اداس ہونے کا کئی دنوں سے طبیعت مری اداس نہ تھی یہی جواز بہت ہے اداس ہونے کا میں اہمیت بھی سمجھتا ہوں قہقہوں کی مگر مزا کچھ اپنا الگ ہے اداس ہونے کا مرے لبوں سے تبسم مذاق کرنے لگا میں لکھ رہا تھا قصیدہ اداس ہونے کا پتہ نہیں یہ پرندے کہاں سے آ پہنچے ابھی زمانہ کہاں تھا اداس ہونے کا میں کہہ رہا ہوں کہ اے دل ادھر ادھر نہ بھٹک گزر نہ جائے زمانہ اداس ہونے کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR