Skip to content
راحت اندوری راحت اندوری

ندی نے دھوپ سے کیا کہہ دیا روانی میں

ندی نے دھوپ سے کیا کہہ دیا روانی میں اجالے پاؤں پٹکنے لگے ہیں پانی میں یہ کوئی اور ہی کردار ہے تمہاری طرح تمہارا ذکر نہیں ہے مری کہانی میں اب اتنی ساری شبوں کا حساب کون رکھے بڑے ثواب کمائے گئے جوانی میں چمکتا رہتا ہے سورج مکھی میں کوئی اور مہک رہا ہے کوئی اور رات رانی میں یہ موج موج نئی ہلچلیں سی کیسی ہیں یہ کس نے پاؤں اتارے اداس پانی میں میں سوچتا ہوں کوئی اور کاروبار کروں کتاب کون خریدے گا اس گرانی میں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR