Skip to content
راحت اندوری راحت اندوری

اسے اب کے وفاؤں سے گزر جانے کی جلدی تھی

اسے اب کے وفاؤں سے گزر جانے کی جلدی تھی مگر اس بار مجھ کو اپنے گھر جانے کی جلدی تھی ارادہ تھا کہ میں کچھ دیر طوفاں کا مزہ لیتا مگر بے چارے دریا کو اتر جانے کی جلدی تھی میں اپنی مٹھیوں میں قید کر لیتا زمینوں کو مگر میرے قبیلے کو بکھر جانے کی جلدی تھی میں آخر کون سا موسم تمہارے نام کر دیتا یہاں ہر ایک موسم کو گزر جانے کی جلدی تھی وہ شاخوں سے جدا ہوتے ہوئے پتوں پہ ہنستے تھے بڑے زندہ نظر تھے جن کو مر جانے کی جلدی تھی میں ثابت کس طرح کرتا کہ ہر آئینہ جھوٹا ہے کئی کم ظرف چہروں کو اتر جانے کی جلدی تھی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR