Skip to content
راحت اندوری راحت اندوری

چراغوں کا گھرانا چل رہا ہے

چراغوں کا گھرانا چل رہا ہے ہوا سے دوستانہ چل رہا ہے جوانی کی ہوائیں چل رہی ہیں بزرگوں کا خزانہ چل رہا ہے مری گم گشتگی پر ہنسنے والو مرے پیچھے زمانہ چل رہا ہے ابھی ہم زندگی سے مل نہ پائے تعارف غائبانہ چل رہا ہے نئے کردار آتے جا رہے ہیں مگر ناٹک پرانا چل رہا ہے وہی دنیا وہی سانسیں وہی ہم وہی سب کچھ پرانا چل رہا ہے زیادہ کیا توقع ہو غزل سے میاں بس آب و دانہ چل رہا ہے سمندر سے کسی دن پھر ملیں گے ابھی پینا پلانا چل رہا ہے وہی محشر وہی ملنے کا وعدہ وہی بوڑھا بہانا چل رہا ہے یہاں اک مدرسہ ہوتا تھا پہلے مگر اب کارخانہ چل رہا ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR