Skip to content
راحت اندوری راحت اندوری

صرف خنجر ہی نہیں آنکھوں میں پانی چاہئے

صرف خنجر ہی نہیں آنکھوں میں پانی چاہئے اے خدا دشمن بھی مجھ کو خاندانی چاہئے شہر کی ساری الف لیلائیں بوڑھی ہو چکیں شاہزادے کو کوئی تازہ کہانی چاہئے میں نے اے سورج تجھے پوجا نہیں سمجھا تو ہے میرے حصے میں بھی تھوڑی دھوپ آنی چاہئے میری قیمت کون دے سکتا ہے اس بازار میں تم زلیخا ہو تمہیں قیمت لگانی چاہئے زندگی ہے اک سفر اور زندگی کی راہ میں زندگی بھی آئے تو ٹھوکر لگانی چاہئے میں نے اپنی خشک آنکھوں سے لہو چھلکا دیا اک سمندر کہہ رہا تھا مجھ کو پانی چاہئے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR