Skip to content
خواجہ حیدر علی آتش خواجہ حیدر علی آتش

شب فرقت میں یار جانی کی

شب فرقت میں یار جانی کی درد پہلو نے مہربانی کی منہ دکھاؤ بہت رہی تکرار ارنی اور لن ترانی کی جس کو کہتے ہیں چودھویں کا چاند تیری تصویر ہے جوانی کی کمر یار ہو گئی غائب سن کے دھوم اپنی ناتوانی کی صورت حال پر ہمارے مہر داغ نے زخم نے نشانی کی سیر نعمت سے دو جہان کی کیا دے کے شبنم کو بوند پانی کی ہو گیا عشق حسن سے ناگاہ پوچھتے کیا ہو ناگہانی کی دل برشتہ ہوا جو مثل کباب میں نے ترکوں کی مہمانی کی لب جاں بخش کے قریب وہ خط شرح ہے متن زندگانی کی گوش زد ہوتے ہی ہوئی دشمن نیند تیری مری کہانی کی کھینچتے اس غزال کی صورت چوکڑی بھولتی ہے مانیؔ کی مجھ کو بٹھلا کے یار سوتا ہے عاشقی کی کہ پاسبانی کی رہ گیا شوق منزل مقصود پائے خفتہ نے سرگرانی کی مثل شبنم ہوں صاف دل قانع مجھ کو دریا ہے بوند پانی کی برق چمکی تو سرفراز کیا ابر آیا تو مہربانی کی راحت مرگ کو نہ پوچھ آتشؔ نہ رہی قدر زندگانی کی
خواجہ حیدر علی آتش

خواجہ حیدر علی آتش

View profile

خواجہ حیدر علی آتش خواجہ علی بخش کے بیٹے تھے۔ بزرگوں کا وطن بغداد تھا جو تلاش معاش میں شاہجہان آباد چلے آئے۔ نواب شجاع الدولہ کے زمانے میں خواجہ علی بخش نے ہجرت کرکے فیض آباد میں سکونت اختیار کی۔ آتش کی ولادت یہیں 1778ءمیں ہوئی ۔ بچپن ہی میں باپ کا سایہ سر سے اُٹھ گیا۔ اس لیے آتش کی تعلیم و تربیت باقاعدہ طور پر نہ ہو سکی اور مزاج میں شوریدہ سری اور بانکپن پیدا ہو گیا۔ آتش نے فیض آباد کے نواب محمد تقی خاں کی ملازمت اختیار کر لی اور ان کے ساتھ لکھنؤ چلے آئے۔ نواب مذاق سخن بھی رکھتے تھے۔ اور فن سپاہ گری کے بھی دل دادہ تھے۔ آتش بھی ان کی شاعرانہ سپاہیانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوئے۔ لکھنؤ میں علمی صحبتوں اور انشاء و مصحفی کی شاعرانہ معرکہ آرائیوں کو دیکھ کر شعر و سخن کا شوق پیدا ہوا۔ اور مضحفی کے شاگرد ہو گئے۔ تقریباً 29 سال کی عمر میں باقاعدہ شعر گوئی کا آغاز ہوا۔ لکھنؤ پہنچنے کے کچھ عرصہ بعد نواب تقی خاں کا انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد انہوں نے کسی کی ملازمت اختیار نہیں کی۔ آخری وقت میں بینائی جاتی رہی۔ 1846ء میں انتقال ہوا۔ آتش نے نہایت سادہ زندگی بسر کی۔ کسی دربار سے تعلق پیدا نہ کیا اور نہ ہی کسی کی مدح میں کوئی قصیدہ کہا۔ قلیل آمدنی اور تنگ دستی کے باوجود خاندانی وقار کو قائم رکھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR