Skip to content
خواجہ حیدر علی آتش خواجہ حیدر علی آتش

غیرت مہر رشک ماہ ہو تم

غیرت مہر رشک ماہ ہو تم خوب صورت ہو بادشاہ ہو تم جس نے دیکھا تمہیں وہ مر ہی گیا حسن سے تیغ بے پناہ ہو تم کیوں کر آنکھیں نہ ہم کو دکھلاؤ کیسے خوش چشم خوش نگاہ ہو تم حسن میں آپ کے ہے شان خدا عشق بازوں کے سجدہ گاہ ہو تم ہر لباس آپ کو ہے زیبندہ جامہ زیبوں کے بادشاہ ہو تم فوق ہے سارے خوش جمالوں پر وہ ستارے جو ہیں تو ماہ ہو تم ہم سے پردہ وہی حجاب کا ہے کوچہ گردوں سے رو براہ ہو تم کیوں محبت بڑھائی تھی تم سے ہم گناہ گار بے گناہ ہو تم جو کہ حق وفا بجا لائے شاہد اللہ ہے گواہ ہو تم ہے تمہارا خیال پیش نظر جس طرف جائیں سد راہ ہو تم دونوں بندے اسی کے ہیں آتشؔ خواہ ہم اس میں ہوویں خواہ ہو تم
خواجہ حیدر علی آتش

خواجہ حیدر علی آتش

View profile

خواجہ حیدر علی آتش خواجہ علی بخش کے بیٹے تھے۔ بزرگوں کا وطن بغداد تھا جو تلاش معاش میں شاہجہان آباد چلے آئے۔ نواب شجاع الدولہ کے زمانے میں خواجہ علی بخش نے ہجرت کرکے فیض آباد میں سکونت اختیار کی۔ آتش کی ولادت یہیں 1778ءمیں ہوئی ۔ بچپن ہی میں باپ کا سایہ سر سے اُٹھ گیا۔ اس لیے آتش کی تعلیم و تربیت باقاعدہ طور پر نہ ہو سکی اور مزاج میں شوریدہ سری اور بانکپن پیدا ہو گیا۔ آتش نے فیض آباد کے نواب محمد تقی خاں کی ملازمت اختیار کر لی اور ان کے ساتھ لکھنؤ چلے آئے۔ نواب مذاق سخن بھی رکھتے تھے۔ اور فن سپاہ گری کے بھی دل دادہ تھے۔ آتش بھی ان کی شاعرانہ سپاہیانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوئے۔ لکھنؤ میں علمی صحبتوں اور انشاء و مصحفی کی شاعرانہ معرکہ آرائیوں کو دیکھ کر شعر و سخن کا شوق پیدا ہوا۔ اور مضحفی کے شاگرد ہو گئے۔ تقریباً 29 سال کی عمر میں باقاعدہ شعر گوئی کا آغاز ہوا۔ لکھنؤ پہنچنے کے کچھ عرصہ بعد نواب تقی خاں کا انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد انہوں نے کسی کی ملازمت اختیار نہیں کی۔ آخری وقت میں بینائی جاتی رہی۔ 1846ء میں انتقال ہوا۔ آتش نے نہایت سادہ زندگی بسر کی۔ کسی دربار سے تعلق پیدا نہ کیا اور نہ ہی کسی کی مدح میں کوئی قصیدہ کہا۔ قلیل آمدنی اور تنگ دستی کے باوجود خاندانی وقار کو قائم رکھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR