Skip to content
خواجہ حیدر علی آتش خواجہ حیدر علی آتش

حسن پری اک جلوۂ مستانہ ہے اس کا

حسن پری اک جلوۂ مستانہ ہے اس کا ہشیار وہی ہے کہ جو دیوانہ ہے اس کا گل آتے ہیں ہستی میں عدم سے ہمہ تن گوش بلبل کا یہ نالہ نہیں افسانہ ہے اس کا گریاں ہے اگر شمع تو سر دھنتا ہے شعلہ معلوم ہوا سوختہ پروانہ ہے اس کا وہ شوخ نہاں گنج کی مانند ہے اس میں معمورۂ عالم جو ہے ویرانہ ہے اس کا جو چشم کہ حیراں ہوئی آئینہ ہے اس کی جو سینہ کہ صد چاک ہوا شانہ ہے اس کا دل قصر شہنشہ ہے وہ شوخ اس میں شہنشاہ عرصہ یہ دو عالم کا جلو خانہ ہے اس کا وہ یاد ہے اس کی کہ بھلا دے دو جہاں کو حالت کو کرے غیر وہ یارانہ ہے اس کا یوسف نہیں جو ہاتھ لگے چند درم سے قیمت جو دو عالم کی ہے بیعانہ ہے اس کا آوارگی نکہت گل ہے یہ اشارہ جامے سے وہ باہر ہے جو دیوانہ ہے اس کا یہ حال ہوا اس کے فقیروں سے ہویدا آلودۂ دنیا جو ہے بیگانہ ہے اس کا شکرانۂ ساقی ازل کرتا ہے آتشؔ لبریز مئے شوق سے پیمانہ ہے اس کا
خواجہ حیدر علی آتش

خواجہ حیدر علی آتش

View profile

خواجہ حیدر علی آتش خواجہ علی بخش کے بیٹے تھے۔ بزرگوں کا وطن بغداد تھا جو تلاش معاش میں شاہجہان آباد چلے آئے۔ نواب شجاع الدولہ کے زمانے میں خواجہ علی بخش نے ہجرت کرکے فیض آباد میں سکونت اختیار کی۔ آتش کی ولادت یہیں 1778ءمیں ہوئی ۔ بچپن ہی میں باپ کا سایہ سر سے اُٹھ گیا۔ اس لیے آتش کی تعلیم و تربیت باقاعدہ طور پر نہ ہو سکی اور مزاج میں شوریدہ سری اور بانکپن پیدا ہو گیا۔ آتش نے فیض آباد کے نواب محمد تقی خاں کی ملازمت اختیار کر لی اور ان کے ساتھ لکھنؤ چلے آئے۔ نواب مذاق سخن بھی رکھتے تھے۔ اور فن سپاہ گری کے بھی دل دادہ تھے۔ آتش بھی ان کی شاعرانہ سپاہیانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوئے۔ لکھنؤ میں علمی صحبتوں اور انشاء و مصحفی کی شاعرانہ معرکہ آرائیوں کو دیکھ کر شعر و سخن کا شوق پیدا ہوا۔ اور مضحفی کے شاگرد ہو گئے۔ تقریباً 29 سال کی عمر میں باقاعدہ شعر گوئی کا آغاز ہوا۔ لکھنؤ پہنچنے کے کچھ عرصہ بعد نواب تقی خاں کا انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد انہوں نے کسی کی ملازمت اختیار نہیں کی۔ آخری وقت میں بینائی جاتی رہی۔ 1846ء میں انتقال ہوا۔ آتش نے نہایت سادہ زندگی بسر کی۔ کسی دربار سے تعلق پیدا نہ کیا اور نہ ہی کسی کی مدح میں کوئی قصیدہ کہا۔ قلیل آمدنی اور تنگ دستی کے باوجود خاندانی وقار کو قائم رکھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR