Skip to content
خواجہ حیدر علی آتش خواجہ حیدر علی آتش

آخر کار چلے تیر کی رفتار قدم

آخر کار چلے تیر کی رفتار قدم غیر منزل نہ پڑے راہ میں زنہار قدم اٹھ گئے وصل کی شب پیشتر از یار قدم آگے ہم عمر رواں سے بھی چلے چار قدم کوئے مقصود سے یوں رکھتی ہے غفلت مجھے دور جیسے سو جانے سے ہو جاتے ہیں بیکار قدم اہل عالم میں ہوں میں زندوں میں مردوں کی طرح بڑھ چلیں لاکھ مگر ساتھ ہیں دو چار قدم ایک مدت سے رہ کعبہ میں آوارہ ہیں کیا خدا کا مجھے دکھلائیں گے دیدار قدم جوش وحشت میں بھی میں چڑھ کے نہ اس پر دوڑا لے گئے حسرت خار سر دیوار قدم صورت برگ خزاں جھڑتے ہیں ہر گام گناہ جب اٹھاتے ہیں تری راہ میں زوار قدم اے جنوں کوہ و بیابان بھی دکھلا مجھ کو رہیں پستی و بلندی سے خبردار قدم کوچہ گردی یہ شب و روز کی بے وجہ نہیں ایڑیاں رگڑیں گے کس کے پس دیوار قدم جادۂ راہ محبت کو خط مسطر جان سر کے بل مثل قدم چل جو ہوں بیکار قدم خاک بھی ہوں تو ہوں خاک در اس کا آتشؔ جس کے تھے دوش پیمبر کے سزا وار قدم
خواجہ حیدر علی آتش

خواجہ حیدر علی آتش

View profile

خواجہ حیدر علی آتش خواجہ علی بخش کے بیٹے تھے۔ بزرگوں کا وطن بغداد تھا جو تلاش معاش میں شاہجہان آباد چلے آئے۔ نواب شجاع الدولہ کے زمانے میں خواجہ علی بخش نے ہجرت کرکے فیض آباد میں سکونت اختیار کی۔ آتش کی ولادت یہیں 1778ءمیں ہوئی ۔ بچپن ہی میں باپ کا سایہ سر سے اُٹھ گیا۔ اس لیے آتش کی تعلیم و تربیت باقاعدہ طور پر نہ ہو سکی اور مزاج میں شوریدہ سری اور بانکپن پیدا ہو گیا۔ آتش نے فیض آباد کے نواب محمد تقی خاں کی ملازمت اختیار کر لی اور ان کے ساتھ لکھنؤ چلے آئے۔ نواب مذاق سخن بھی رکھتے تھے۔ اور فن سپاہ گری کے بھی دل دادہ تھے۔ آتش بھی ان کی شاعرانہ سپاہیانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوئے۔ لکھنؤ میں علمی صحبتوں اور انشاء و مصحفی کی شاعرانہ معرکہ آرائیوں کو دیکھ کر شعر و سخن کا شوق پیدا ہوا۔ اور مضحفی کے شاگرد ہو گئے۔ تقریباً 29 سال کی عمر میں باقاعدہ شعر گوئی کا آغاز ہوا۔ لکھنؤ پہنچنے کے کچھ عرصہ بعد نواب تقی خاں کا انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد انہوں نے کسی کی ملازمت اختیار نہیں کی۔ آخری وقت میں بینائی جاتی رہی۔ 1846ء میں انتقال ہوا۔ آتش نے نہایت سادہ زندگی بسر کی۔ کسی دربار سے تعلق پیدا نہ کیا اور نہ ہی کسی کی مدح میں کوئی قصیدہ کہا۔ قلیل آمدنی اور تنگ دستی کے باوجود خاندانی وقار کو قائم رکھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR