Skip to content
خواجہ حیدر علی آتش خواجہ حیدر علی آتش

لخت جگر کو کیونکر مژگان تر سنبھالے

لخت جگر کو کیونکر مژگان تر سنبھالے یہ شاخ وہ نہیں جو بار ثمر سنبھالے دیوانہ ہو کے کوئی پھاڑا کرے گریباں ممکن نہیں کہ دامن وہ بے خبر سنبھالے تلوار کھینچ کر وہ خوں خوار ہے یہ کہتا منہ پر جو کھاتے ڈرتا ہو وہ سپر سنبھالے تکیے میں آدمی کو لازم کفن ہے رکھنا بیٹھا رہے مسافر رخت سفر سنبھالے یک دم نہ نبھنے دیتی ان کی تنک مزاجی رکھتے نہ ہم طبیعت اپنی اگر سنبھالے وہ نخل خشک ہوں میں اس گلشن جہاں میں پھرتا ہے باغباں بھی مجھ پر تبر سنبھالے ہر گام پر خوشی سے وارفتگی سی ہوگی لانا جواب خط کو اے نامہ بر سنبھالے یا پھر کتر پر اس کے صیاد یا چھری پھیر بے بال و پر نے تیرے پھر بال و پر سنبھالے درد فراق آتشؔ تڑپا رہا ہے ہم کو اک ہاتھ دل سنبھالے ہے اک جگر سنبھالے
خواجہ حیدر علی آتش

خواجہ حیدر علی آتش

View profile

خواجہ حیدر علی آتش خواجہ علی بخش کے بیٹے تھے۔ بزرگوں کا وطن بغداد تھا جو تلاش معاش میں شاہجہان آباد چلے آئے۔ نواب شجاع الدولہ کے زمانے میں خواجہ علی بخش نے ہجرت کرکے فیض آباد میں سکونت اختیار کی۔ آتش کی ولادت یہیں 1778ءمیں ہوئی ۔ بچپن ہی میں باپ کا سایہ سر سے اُٹھ گیا۔ اس لیے آتش کی تعلیم و تربیت باقاعدہ طور پر نہ ہو سکی اور مزاج میں شوریدہ سری اور بانکپن پیدا ہو گیا۔ آتش نے فیض آباد کے نواب محمد تقی خاں کی ملازمت اختیار کر لی اور ان کے ساتھ لکھنؤ چلے آئے۔ نواب مذاق سخن بھی رکھتے تھے۔ اور فن سپاہ گری کے بھی دل دادہ تھے۔ آتش بھی ان کی شاعرانہ سپاہیانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوئے۔ لکھنؤ میں علمی صحبتوں اور انشاء و مصحفی کی شاعرانہ معرکہ آرائیوں کو دیکھ کر شعر و سخن کا شوق پیدا ہوا۔ اور مضحفی کے شاگرد ہو گئے۔ تقریباً 29 سال کی عمر میں باقاعدہ شعر گوئی کا آغاز ہوا۔ لکھنؤ پہنچنے کے کچھ عرصہ بعد نواب تقی خاں کا انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد انہوں نے کسی کی ملازمت اختیار نہیں کی۔ آخری وقت میں بینائی جاتی رہی۔ 1846ء میں انتقال ہوا۔ آتش نے نہایت سادہ زندگی بسر کی۔ کسی دربار سے تعلق پیدا نہ کیا اور نہ ہی کسی کی مدح میں کوئی قصیدہ کہا۔ قلیل آمدنی اور تنگ دستی کے باوجود خاندانی وقار کو قائم رکھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR