Skip to content
خواجہ حیدر علی آتش خواجہ حیدر علی آتش

برق کو اس پر عبث گرنے کی ہیں تیاریاں

برق کو اس پر عبث گرنے کی ہیں تیاریاں برگ گل ہی آشیاں کو اپنے ہے چنگاریاں عہد طفلی میں بھی تھا میں بسکہ سودائی مزاج بیڑیاں منت کی بھی پہنیں تو میں نے بھاریاں موت کے آتے ہی ہم کو خود بخود نیند آ گئی کیا اسی کی یاد میں کرتے تھے شب بیداریاں اے خط اس کے گورے گالوں پر یہ تو نے کیا کیا چاندنی راتیں یکایک ہو گئیں اندھیاریاں خندۂ گل سے صدائے نالہ آتی ہے مجھے خون بلبل سے مگر سینچی گئی ہیں کیاریاں خاک کا پتلا بھی آہن سے ہے سختی میں فزوں جسم پر انساں کے تلواریں ہوئی ہیں آریاں خوف خالق ہے وگرنہ محتسب کیا مال ہے خانۂ قاضی میں جا کر کیجئے مے خواریاں کچھ ہمیں خالی نہیں کرتے ہیں یہ دیر خراب پھر گئے ہیں یار یوں ہی اپنی اپنی باریاں حکم کر آتشؔ کہ بازار محبت بند ہو اب کریں ٹٹپوجئے گرم اپنی دوکاں داریاں
خواجہ حیدر علی آتش

خواجہ حیدر علی آتش

View profile

خواجہ حیدر علی آتش خواجہ علی بخش کے بیٹے تھے۔ بزرگوں کا وطن بغداد تھا جو تلاش معاش میں شاہجہان آباد چلے آئے۔ نواب شجاع الدولہ کے زمانے میں خواجہ علی بخش نے ہجرت کرکے فیض آباد میں سکونت اختیار کی۔ آتش کی ولادت یہیں 1778ءمیں ہوئی ۔ بچپن ہی میں باپ کا سایہ سر سے اُٹھ گیا۔ اس لیے آتش کی تعلیم و تربیت باقاعدہ طور پر نہ ہو سکی اور مزاج میں شوریدہ سری اور بانکپن پیدا ہو گیا۔ آتش نے فیض آباد کے نواب محمد تقی خاں کی ملازمت اختیار کر لی اور ان کے ساتھ لکھنؤ چلے آئے۔ نواب مذاق سخن بھی رکھتے تھے۔ اور فن سپاہ گری کے بھی دل دادہ تھے۔ آتش بھی ان کی شاعرانہ سپاہیانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوئے۔ لکھنؤ میں علمی صحبتوں اور انشاء و مصحفی کی شاعرانہ معرکہ آرائیوں کو دیکھ کر شعر و سخن کا شوق پیدا ہوا۔ اور مضحفی کے شاگرد ہو گئے۔ تقریباً 29 سال کی عمر میں باقاعدہ شعر گوئی کا آغاز ہوا۔ لکھنؤ پہنچنے کے کچھ عرصہ بعد نواب تقی خاں کا انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد انہوں نے کسی کی ملازمت اختیار نہیں کی۔ آخری وقت میں بینائی جاتی رہی۔ 1846ء میں انتقال ہوا۔ آتش نے نہایت سادہ زندگی بسر کی۔ کسی دربار سے تعلق پیدا نہ کیا اور نہ ہی کسی کی مدح میں کوئی قصیدہ کہا۔ قلیل آمدنی اور تنگ دستی کے باوجود خاندانی وقار کو قائم رکھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR