Skip to content
خواجہ حیدر علی آتش خواجہ حیدر علی آتش

زندے وہی ہیں جو کہ ہیں تم پر مرے ہوے

زندے وہی ہیں جو کہ ہیں تم پر مرے ہوے باقی جو ہیں سو قبر میں مردے بھرے ہوئے مست الست قلزم ہستی میں آئے ہیں مثل حباب اپنا پیالہ بھرے ہوئے اللہ رے صفائے تن نازنین یار موتی ہیں کوٹ کوٹ کے گویا بھرے ہوئے دو دن سے پاؤں جو نہیں دبوائے یار نے بیٹھے ہیں ہاتھ ہاتھ کے اوپر دھرے ہوئے ان ابروؤں کے حلقہ میں وہ انکھڑیاں نہیں دو طاق پر ہیں دو گل نرگس دھرے ہوئے بعد فنا بھی آئے گی مجھ مست کو نہ نیند بے خشت خم لحد میں سرہانے دھرے ہوئے نکلیں جو اشک بے اثر آنکھوں سے کیا عجب پیدا ہوئے ہیں طفل ہزاروں مرے ہوئے لکھے گئے بیاضوں میں اشعار انتخاب رائج رہے وہی کہ جو سکے کھرے ہوئے الٹا صفوں کو تیغ نے ابروئے یار کی تیر مژہ سے درہم و برہم پرے ہوئے آتشؔ خدا نے چاہا تو دریائے عشق میں کودے جو اب کی ہم تو ورے سے پرے ہوئے
خواجہ حیدر علی آتش

خواجہ حیدر علی آتش

View profile

خواجہ حیدر علی آتش خواجہ علی بخش کے بیٹے تھے۔ بزرگوں کا وطن بغداد تھا جو تلاش معاش میں شاہجہان آباد چلے آئے۔ نواب شجاع الدولہ کے زمانے میں خواجہ علی بخش نے ہجرت کرکے فیض آباد میں سکونت اختیار کی۔ آتش کی ولادت یہیں 1778ءمیں ہوئی ۔ بچپن ہی میں باپ کا سایہ سر سے اُٹھ گیا۔ اس لیے آتش کی تعلیم و تربیت باقاعدہ طور پر نہ ہو سکی اور مزاج میں شوریدہ سری اور بانکپن پیدا ہو گیا۔ آتش نے فیض آباد کے نواب محمد تقی خاں کی ملازمت اختیار کر لی اور ان کے ساتھ لکھنؤ چلے آئے۔ نواب مذاق سخن بھی رکھتے تھے۔ اور فن سپاہ گری کے بھی دل دادہ تھے۔ آتش بھی ان کی شاعرانہ سپاہیانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوئے۔ لکھنؤ میں علمی صحبتوں اور انشاء و مصحفی کی شاعرانہ معرکہ آرائیوں کو دیکھ کر شعر و سخن کا شوق پیدا ہوا۔ اور مضحفی کے شاگرد ہو گئے۔ تقریباً 29 سال کی عمر میں باقاعدہ شعر گوئی کا آغاز ہوا۔ لکھنؤ پہنچنے کے کچھ عرصہ بعد نواب تقی خاں کا انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد انہوں نے کسی کی ملازمت اختیار نہیں کی۔ آخری وقت میں بینائی جاتی رہی۔ 1846ء میں انتقال ہوا۔ آتش نے نہایت سادہ زندگی بسر کی۔ کسی دربار سے تعلق پیدا نہ کیا اور نہ ہی کسی کی مدح میں کوئی قصیدہ کہا۔ قلیل آمدنی اور تنگ دستی کے باوجود خاندانی وقار کو قائم رکھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR