Skip to content
خواجہ حیدر علی آتش خواجہ حیدر علی آتش

دل شہید رہ داماں نہ ہوا تھا سو ہوا

دل شہید رہ داماں نہ ہوا تھا سو ہوا ٹکڑے ٹکڑے جو گریباں نہ ہوا تھا سو ہوا برق بے نور ہے اس رخ کی چمک کے آگے عالم نور کا انساں نہ ہوا تھا سو ہوا رونے پر میرے ہوا ہنس کے وہ گل شرمندہ غنچہ ساں سر بہ گریباں نہ ہوا تھا سو ہوا میں نے رنگیں نہ کیا اس کا تڑپ کر دامن سر جلاد پہ احساں نہ ہوا تھا سو ہوا ہو گیا دیکھ کے قاضی بھی طرف دار اس کا بے گنہ خون مسلماں نہ ہوا تھا سو ہوا ہر زباں پر مری رسوائی کا افسانہ ہے نسخۂ شوق پریشاں نہ ہوا تھا سو ہوا عرق آلودہ جبیں دیکھ کے دل ڈوب گیا شبنم باغ سے طوفاں نہ ہوا تھا سو ہوا قتل کر کے مجھے تلوار کو توڑا اس نے خون ناحق سے پشیماں نہ ہوا تھا سو ہوا یار کے روئے کتابی کی کروں کیا تعریف بعد قرآں کے جو قرآں نہ ہوا تھا سو ہوا آنسو آنکھوں سے نکلتا ہے سو چنگاری ہے پردۂ دل سے نمایاں نہ ہوا تھا سو ہوا آتش عشق سے ہے داغ سراپا میرا آدمی سرو چراغاں نہ ہوا تھا سو ہوا گرد رہ بن کے ہوا صندل پیشانیٔ یار ذرہ خورشید درخشاں نہ ہوا تھا سو ہوا پہروں ہی مصرع سودا ہے رلاتا آتشؔ تجھے اے دیدۂ گریاں نہ ہوا تھا سو ہوا
خواجہ حیدر علی آتش

خواجہ حیدر علی آتش

View profile

خواجہ حیدر علی آتش خواجہ علی بخش کے بیٹے تھے۔ بزرگوں کا وطن بغداد تھا جو تلاش معاش میں شاہجہان آباد چلے آئے۔ نواب شجاع الدولہ کے زمانے میں خواجہ علی بخش نے ہجرت کرکے فیض آباد میں سکونت اختیار کی۔ آتش کی ولادت یہیں 1778ءمیں ہوئی ۔ بچپن ہی میں باپ کا سایہ سر سے اُٹھ گیا۔ اس لیے آتش کی تعلیم و تربیت باقاعدہ طور پر نہ ہو سکی اور مزاج میں شوریدہ سری اور بانکپن پیدا ہو گیا۔ آتش نے فیض آباد کے نواب محمد تقی خاں کی ملازمت اختیار کر لی اور ان کے ساتھ لکھنؤ چلے آئے۔ نواب مذاق سخن بھی رکھتے تھے۔ اور فن سپاہ گری کے بھی دل دادہ تھے۔ آتش بھی ان کی شاعرانہ سپاہیانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوئے۔ لکھنؤ میں علمی صحبتوں اور انشاء و مصحفی کی شاعرانہ معرکہ آرائیوں کو دیکھ کر شعر و سخن کا شوق پیدا ہوا۔ اور مضحفی کے شاگرد ہو گئے۔ تقریباً 29 سال کی عمر میں باقاعدہ شعر گوئی کا آغاز ہوا۔ لکھنؤ پہنچنے کے کچھ عرصہ بعد نواب تقی خاں کا انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد انہوں نے کسی کی ملازمت اختیار نہیں کی۔ آخری وقت میں بینائی جاتی رہی۔ 1846ء میں انتقال ہوا۔ آتش نے نہایت سادہ زندگی بسر کی۔ کسی دربار سے تعلق پیدا نہ کیا اور نہ ہی کسی کی مدح میں کوئی قصیدہ کہا۔ قلیل آمدنی اور تنگ دستی کے باوجود خاندانی وقار کو قائم رکھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR