Skip to content
سیماب اکبر آبادی سیماب اکبر آبادی

وسعتیں محدود ہیں ادراک انساں کے لئے

وسعتیں محدود ہیں ادراک انساں کے لئے ورنہ ہر ذرہ ہے دنیا چشم عرفاں کے لئے اے خزاں تو شوق کے سارا چمن برباد کر چند پھانسیں چھوڑ جا میری رگ جاں کے لئے دور پہونچیں شہرتیں رفتار سحر آثار کی کھل گئے رستے ترے حسن خراماں کے لئے پھول گلشن کے نہیں تو خاک صحرا ہی سہی کچھ نہ کچھ تو چاہئے تسکین داماں کے لئے اس لئے دیتا دل تم کو کہ لو اور بھول جاؤ میں نے اک تصویر دی ہے طاق نسیاں کے لئے دھجیاں اڑنے کو اے سیمابؔ وسعت چاہئے ہے کوئی میدان آشوب گریباں کے لئے
سیماب اکبر آبادی

سیماب اکبر آبادی

View profile

سیماب اکبر آبادی (پیدائش: 5 جون 1880— وفات: 31 جنوری 1951ء) اردو کے نامور اور قادرالکلام شاعر تھے۔ان کا اصل نام عاشق حسین صدیقی تھا۔ سیماب آگرہ، اتر پردیش کے محلے نائی منڈی،کنکوگلی، املی والے گھر میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد، محمّد حسین صدیقی بھی شاعر اور حکیم امیرالدین اتتار اکبرآبادی کے شاگرد تھے اور ٹائمز آف انڈیا پریس میں ملازم تھے۔سیماب نے فارسی اور عربی کی تعلیم جمال‌ الدین سرحدی اور رشید احمد گنگوہی سے حاصل کی۔ اسکول گورنمنٹ کالج اجمیر سے الحاق شدہ برانچ اسکول سے میٹرک کیا۔ 1897 میں 17 سال کی عمر میں والد کا انتقال ہو گیا جس کی وجہ سے ایف اے کے آخری سال میں تعلیم ادھوری چھوڑ دی۔قصرِ ادب ادارے سے ماہنامہ پیمانہ جاری کیا۔ پھر بیک وقت ماہنامہ ثریا، ماہنامہ شاعر، ہفت روزہ تاج، ماہنامہ کنول، سہ روزہ ایشیا شائع کیا۔ ساغر نظامی جو سیماب اکبر آبادی کے شاگرد تھے وہ بھی قصر ادب سے وابستہ رہے۔ ان کی لکھی کتابوں کی تعداد 284 ہے جس میں 22 شعری مَجمُوعے ہیں جن میں "وحی منظوم" بھی شامل ہے جس کی اشاعت کی کوشش 1949 میں ان کو پاکستان لے گئی جہاں کراچی شہر میں 1951 میں انکا انتقال ہوا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR