دل عشق میں بے پایاں سودا ہو تو ایسا ہو

دل عشق میں بے پایاں سودا ہو تو ایسا ہو دریا ہو تو ایسا ہو صحرا ہو تو ایسا ہو اک خال سویدا میں پہنائی دو عالم پھیلا ہو تو ایسا ہو سمٹا ہو تو ایسا ہو اے قیس جنوں پیشہ انشاؔ کو کبھی دیکھا وحشی ہو تو ایسا ہو رسوا ہو تو ایسا ہو دریا بہ حباب اندر طوفاں بہ سحاب اندر محشر بہ حجاب اندر ہونا ہو تو ایسا ہو ہم سے نہیں رشتہ بھی ہم سے نہیں ملتا بھی ہے پاس وہ بیٹھا بھی دھوکا ہو تو ایسا ہو وہ بھی رہا بیگانہ ہم نے بھی نہ پہچانا ہاں اے دل دیوانہ اپنا ہو تو ایسا ہو اس درد میں کیا کیا ہے رسوائی بھی لذت بھی کانٹا ہو تو ایسا ہو چبھتا ہو تو ایسا ہو ہم نے یہی مانگا تھا اس نے یہی بخشا ہے بندہ ہو تو ایسا ہو داتا ہو تو ایسا ہو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR