اس شام وہ رخصت کا سماں یاد رہے گا

اس شام وہ رخصت کا سماں یاد رہے گا وہ شہر وہ کوچہ وہ مکاں یاد رہے گا وہ ٹیس کہ ابھری تھی ادھر یاد رہے گی وہ درد کہ اٹھا تھا یہاں یاد رہے گا ہم شوق کے شعلے کی لپک بھول بھی جائیں وہ شمع فسردہ کا دھواں یاد رہے گا ہاں بزم شبانہ میں ہمہ شوق جو اس دن ہم تھے تری جانب نگراں یاد رہے گا کچھ میرؔ کے ابیات تھے کچھ فیضؔ کے مصرعے اک درد کا تھا جن میں بیاں یاد رہے گا آنکھوں میں سلگتی ہوئی وحشت کے جلو میں وہ حیرت و حسرت کا جہاں یاد رہے گا جاں بخش سی اس برگ گل تر کی تراوت وہ لمس عزیز دو جہاں یاد رہے گا ہم بھول سکے ہیں نہ تجھے بھول سکیں گے تو یاد رہے گا ہمیں ہاں یاد رہے گا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR