کس کو پار اتارا تم نے کس کو پار اتارو گے

کس کو پار اتارا تم نے کس کو پار اتارو گے ملاحو تم پردیسی کو بیچ بھنور میں مارو گے منہ دیکھے کی میٹھی باتیں سنتے اتنی عمر ہوئی آنکھ سے اوجھل ہوتے ہوتے جی سے ہمیں بسارو گے آج تو ہم کو پاگل کہہ لو پتھر پھینکو طنز کرو عشق کی بازی کھیل نہیں ہے کھیلو گے تو ہارو گے اہل وفا سے ترک تعلق کر لو پر اک بات کہیں کل تم ان کو یاد کرو گے کل تم انہیں پکارو گے ان سے ہم سے پیار کا رشتہ اے دل چھوڑو بھول چکو وقت نے سب کچھ میٹ دیا ہے اب کیا نقش ابھارو گے انشاؔ کو کسی سوچ میں ڈوبے در پر بیٹھے دیر ہوئی کب تک اس کے بخت کے بدلے اپنے بال سنوارو گے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR