لوگ ہلال شام سے بڑھ کر پل میں ماہ تمام ہوئے

لوگ ہلال شام سے بڑھ کر پل میں ماہ تمام ہوئے ہم ہر برج میں گھٹتے گھٹتے صبح تلک گمنام ہوئے ان لوگوں کی بات کرو جو عشق میں خوش انجام ہوئے نجد میں قیس یہاں پر انشاؔ خار ہوئے ناکام ہوئے کس کا چمکتا چہرا لائیں کس سورج سے مانگیں دھوپ گھور اندھیرا چھا جاتا ہے خلوت دل میں شام ہوئے ایک سے ایک جنوں کا مارا اس بستی میں رہتا ہے ایک ہمیں ہشیار تھے یارو ایک ہمیں بد نام ہوئے شوق کی آگ نفس کی گرمی گھٹتے گھٹتے سرد نہ ہو چاہ کی راہ دکھا کر تم تو وقف دریچہ و بام ہوئے ان سے بہار و باغ کی باتیں کر کے جی کو دکھانا کیا جن کو ایک زمانہ گزرا کنج قفس میں رام ہوئے انشاؔ صاحب پو پھٹتی ہے تارے ڈوبے صبح ہوئی بات تمہاری مان کے ہم تو شب بھر بے آرام ہوئے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR