Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

کرو توکل کہ عاشقی میں نہ یوں کروگے تو کیا کروگے

کرو توکل کہ عاشقی میں نہ یوں کروگے تو کیا کروگے الم جو یہ ہے تو دردمندو کہاں تلک تم دوا کروگے جگر میں طاقت کہاں ہے اتنی کہ درد ہجراں سے مرتے رہیے ہزاروں وعدے وصال کے تھے کوئی بھی جیتے وفا کروگے جہاں کی مسلخ تمام حسرت نہیں ہے تس پر نگہ کی فرصت نظر پڑے گی بسان بسمل کبھو جو مژگاں کو وا کروگے اخیر الفت یہی نہیں ہے کہ جل کے آخر ہوئے پتنگے ہوا جو یاں کی یہ ہے تو یارو غبار ہوکر اڑا کروگے بلا ہے ایسا طپیدن دل کہ صبر اس پر ہے سخت مشکل دماغ اتنا کہاں رہے گا کہ دست بر دل رہا کروگے عدم میں ہم کو یہ غم رہے گا کہ اوروں پر اب ستم رہے گا تمھیں تو لت ہے ستانے ہی کی کسو پر آخر جفا کروگے اگرچہ اب تو خفا ہو لیکن موئے گئے پر کبھو ہمارے جو یاد ہم کو کروگے پیارے تو ہاتھ اپنے ملا کروگے سحر کو محراب تیغ قاتل کبھو جو یارو ادھر ہو مائل تو ایک سجدہ بسان بسمل مری طرف سے ادا کروگے غم محبت سے میر صاحب بتنگ ہوں میں فقیر ہو تم جو وقت ہو گا کبھو مساعد تو میرے حق میں دعا کروگے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR