Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

منصف جو تو ہے کب تئیں یہ دکھ اٹھایئے

منصف جو تو ہے کب تئیں یہ دکھ اٹھایئے کیا کیجے میری جان اگر مر نہ جایئے اظہار راز عشق کیے بن رہے نہ اشک اس طفل ناسمجھ کو کہاں تک پڑھایئے تم نے جو اپنے دل سے بھلایا ہمیں تو کیا اپنے تئیں تو دل سے ہمارے بھلایئے فکر معاش یعنی غم زیست تا بہ کے مر جایئے کہیں کہ ٹک آرام پایئے جاتے ہیں کیسی کیسی لیے دل میں حسرتیں ٹک دیکھنے کو جاں بلبوں کے بھی آیئے لوٹوں ہوں جیسے خاک چمن پر میں اے سپہر گل کو بھی میری خاک پہ ووہیں لٹایئے ہوتا نہیں ہوں حضرت ناصح میں بے دماغ کر کرکے پوچ گوئی مری جان کھایئے پہنچا تو ہو گا سمع مبارک میں حال میر اس پر بھی جی میں آوے تو دل کو لگایئے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR