Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

کب تلک جی رکے خفا ہووے

کب تلک جی رکے خفا ہووے آہ کریے کہ ٹک ہوا ہووے جی ٹھہر جائے یا ہوا ہووے دیکھیے ہوتے ہوتے کیا ہووے کر نمک سود سینۂ مجروح جی میں گر ہے کہ کچھ مزہ ہووے کاہش دل کی کیجیے تدبیر جان میں کچھ بھی جو رہا ہووے چپ کا باعث ہے بے تمنائی کہیے کچھ بھی تو مدعا ہووے بے کلی مارے ڈالتی ہے نسیم دیکھیے اب کے سال کیا ہووے مر گئے ہم تو مر گئے تو جی دل گرفتہ تری بلا ہووے عشق کیا ہے درست اے ناصح جانے وہ جس کا دل لگا ہووے پھر نہ شیطاں سجود آدم سے شاید اس پردے میں خدا ہووے نہ سنا رات ہم نے اک نالہ غالباً میر مر رہا ہووے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR