Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

ہنستے ہو روتے دیکھ کر غم سے

ہنستے ہو روتے دیکھ کر غم سے چھیڑ رکھی ہے تم نے کیا ہم سے مند گئی آنکھ ہے اندھیرا پاک روشنی ہے سو یاں مرے دم سے تم جو دلخواہ خلق ہو ہم کو دشمنی ہے تمام عالم سے درہمی آگئی مزاجوں میں آخر ان گیسوان درہم سے سب نے جانا کہیں یہ عاشق ہے بہ گئے اشک دیدئہ نم سے مفت یوں ہاتھ سے نہ کھو ہم کو کہیں پیدا بھی ہوتے ہیں ہم سے اکثر آلات جور اس سے ہوئے آفتیں آئیں اس کے مقدم سے دیکھ وے پلکیں برچھیاں چلیاں تیغ نکلی اس ابروے خم سے کوئی بیگانہ گر نہیں موجود منھ چھپانا یہ کیا ہے پھر ہم سے وجہ پردے کی پوچھیے بارے ملیے اس کے کسو جو محرم سے درپئے خون میر ہی نہ رہو ہو بھی جاتا ہے جرم آدم سے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR