Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

رمق ایک جان وبال ہے کوئی دم جو ہے تو عذاب ہے

رمق ایک جان وبال ہے کوئی دم جو ہے تو عذاب ہے دل داغ گشتہ کباب ہے جگر گداختہ آب ہے مری خلق محو کلام سب مجھے چھوڑتے ہیں خموش کب مرا حرف رشک کتاب ہے مری بات لکھنے کا باب ہے جو وہ لکھتا کچھ بھی تو نامہ بر کوئی رہتی منھ میں ترے نہاں تری خامشی سے یہ نکلے ہے کہ جواب خط کا جواب ہے رہے حال دل کا جو ایک سا تو رجوع کرتے کہیں بھلا سو تو یہ کبھو ہمہ داغ ہے کبھو نیم سوز کباب ہے کہیں گے کہو تمھیں لوگ کیا یہی آرسی یہی تم سدا نہ کسو کی تم کو ہے ٹک حیا نہ ہمارے منھ سے حجاب ہے چلو میکدے میں بسر کریں کہ رہی ہے کچھ برکت وہیں لب ناں تو واں کا کباب ہے دم آب واں کا شراب ہے نہیں کھلتیں آنکھیں تمھاری ٹک کہ مآل پر بھی نظر کرو یہ جو وہم کی سی نمود ہے اسے خوب دیکھو تو خواب ہے گئے وقت آتے ہیں ہاتھ کب ہوئے ہیں گنوا کے خراب سب تجھے کرنا ہو وے سو کر تو اب کہ یہ عمر برق شتاب ہے کبھو لطف سے نہ سخن کیا کبھو بات کہہ نہ لگا لیا یہی لحظہ لحظہ خطاب ہے وہی لمحہ لمحہ عتاب ہے تو جہاں کے بحر عمیق میں سرپرہوا نہ بلند کر کہ یہ پنج روزہ جو بود ہے کسو موج پر کا حباب ہے رکھو آرزو مئے خام کی کرو گفتگو خط جام کی کہ سیاہ کاروں سے حشر میں نہ حساب ہے نہ کتاب ہے مرا شور سن کے جو لوگوں نے کیا پوچھنا تو کہے ہے کیا جسے میر کہتے ہیں صاحبو یہ وہی تو خانہ خراب ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR