Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

دل کی طرف کچھ آہ سے دل کا لگائو ہے

دل کی طرف کچھ آہ سے دل کا لگائو ہے ٹک آپ بھی تو آیئے یاں زور بائو ہے اٹھتا نہیں ہے ہاتھ ترا تیغ جور سے ناحق کشی کہاں تئیں یہ کیا سبھائو ہے باغ نظر ہے چشم کے منظر کا سب جہاں ٹک ٹھہرو یاں تو جانو کہ کیسا دکھائو ہے تقریب ہم نے ڈالی ہے اس سے جوئے کی اب جو بن پڑے ہے ٹک تو ہمارا ہی دائو ہے ٹپکا کرے ہے آنکھ سے لوہو ہی روز و شب چہرے پہ میرے چشم ہے یا کوئی گھائو ہے ضبط سرشک خونیں سے جی کیونکے شاد ہو اب دل کی طرف لوہو کا سارا بہائو ہے اب سب کے روزگار کی صورت بگڑ گئی لاکھوں میں ایک دو کا کہیں کچھ بنائو ہے چھاتی کے میری سارے نمودار ہیں یہ زخم پردہ رہا ہے کون سا اب کیا چھپائو ہے عاشق کہیں جو ہو گے تو جانوگے قدر میر اب تو کسی کے چاہنے کا تم کو چائو ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR