Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

صید افگنوں سے ملنے کی تدبیر کریں گے

صید افگنوں سے ملنے کی تدبیر کریں گے اس دل کے تئیں پیش کش تیر کریں گے فریاد اسیران محبت نہیں بے ہیچ یہ نالے کسو دل میں بھی تاثیر کریں گے دیوانگی کی شورشیں دکھلائیں گے بلبل آتی ہے بہار اب ہمیں زنجیر کریں گے وا اس سے سرحرف تو ہو گوکہ یہ سر جائے ہم حلق بریدہ ہی سے تقریر کریں گے رسوائی عاشق سے تسلی نہیں خوباں مر جاوے گا تو نعش کو تشہیر کریں گے یارب وہ بھی دن ہوئے گا جو مصر سے چل کر کنعاں کی طرف قافلے شب گیر کریں گے ہر چند کہ ان ترکوں میں ہو جلد مزاجی پر کام میں ملنے کے یہ تاخیر کریں گے شب دیکھی ہے زلف اس کی بجز دام اسیری کیا یار اب اس خواب کی تعبیر کریں گے غصے میں تو ہووے گی توجہ تری ایدھر ہر کام میں ہم جان کے تقصیر کریں گے نکلا نہ مناجاتیوں سے کام کچھ اپنا اب کوئی خراباتی جواں پیر کریں گے مکھڑے کے ترے دیکھنے والوں کے مقابل لاوے گا کوئی مہ کو تو تعزیر کریں گے شیخوں کے نہ جا سبحہ و سجادہ پہ ہرگز مقدور تلک اپنے یہ تزویر کریں گے بازیچہ نہیں میر کے احوال کا لکھنا اس قصے کو ہم کرتے ہی تحریر کریں گے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR