Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

رات گذرے ہے مجھے نزع میں روتے روتے

رات گذرے ہے مجھے نزع میں روتے روتے آنکھیں پھر جائیں گی اب صبح کے ہوتے ہوتے کھول کر آنکھ اڑا دید جہاں کا غافل خواب ہوجائے گا پھر جاگنا سوتے سوتے داغ اگتے رہے دل میں مری نومیدی سے ہارا میں تخم تمنا کو بھی بوتے بوتے جی چلا تھا کہ ترے ہونٹ مجھے یاد آئے لعل پائیں ہیں میں اس جی ہی کے کھوتے کھوتے جم گیا خوں کف قاتل پہ ترا میر زبس ان نے رو رو دیا کل ہاتھ کو دھوتے دھوتے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR