Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

قصد گر امتحان ہے پیارے

قصد گر امتحان ہے پیارے اب تلک نیم جان ہے پیارے سجدہ کرنے میں سر کٹیں ہیں جہاں سو ترا آستان ہے پیارے گفتگو ریختے میں ہم سے نہ کر یہ ہماری زبان ہے پیارے کام میں قتل کے مرے تن دے اب تلک مجھ میں جان ہے پیارے یاری لڑکوں سے مت کرے ان کا عشق…ن ہے پیارے چھوڑ جاتے ہیں دل کو تیرے پاس یہ ہمارا نشان ہے پیارے شکلیں کیا کیا کیاں ہیں جن نے خاک یہ وہی آسمان ہے پیارے جا چکا دل تو یہ یقینی ہے کیا اب اس کا بیان ہے پیارے پر تبسم کے کرنے سے تیرے کنج لب پر گمان ہے پیارے میر عمداً بھی کوئی مرتا ہے جان ہے تو جہان ہے پیارے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR