Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

اب میر جی تو اچھے زندیق ہی بن بیٹھے

اب میر جی تو اچھے زندیق ہی بن بیٹھے پیشانی پہ دے قشقہ زنار پہن بیٹھے آزردہ دل الفت ہم چپکے ہی بہتر ہیں سب رو اٹھے گی مجلس جو کرکے سخن بیٹھے عریان پھریں کب تک اے کاش کہیں آکر تہ گرد بیاباں کی بالاے بدن بیٹھے پیکان خدنگ اس کا یوں سینے کے اودھر ہے جوں مار سیہ کوئی کاڑھے ہوئے پھن بیٹھے جز خط کے خیال اس کے کچھ کام نہیں ہم کو سبزی پیے ہم اکثر رہتے ہیں مگن بیٹھے شمشیر ستم اس کی اب گوکہ چلے ہر دم شوریدہ سر اپنے سے ہم باندھ کفن بیٹھے بس ہو تو ادھر اودھر یوں پھرنے نہ دیں تجھ کو ناچار ترے ہم یہ دیکھیں ہیں چلن بیٹھے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR