Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

بند قبا کو خوباں جس وقت وا کریں گے

بند قبا کو خوباں جس وقت وا کریں گے خمیازہ کش جو ہوں گے ملنے کے کیا کریں گے رونا یہی ہے مجھ کو تیری جفا سے ہر دم یہ دل دماغ دونوں کب تک وفا کریں گے ہے دین سر کا دینا گردن پہ اپنی خوباں جیتے ہیں تو تمھارا یہ قرض ادا کریں گے درویش ہیں ہم آخر دو اک نگہ کی رخصت گوشے میں بیٹھے پیارے تم کو دعا کریں گے آخر تو روزے آئے دو چار روز ہم بھی ترسابچوں میں جا کر دارو پیا کریں گے کچھ تو کہے گا ہم کو خاموش دیکھ کر وہ اس بات کے لیے اب چپ ہی رہا کریں گے عالم مرے ہے تجھ پر آئی اگر قیامت تیری گلی کے ہر سو محشر ہوا کریں گے دامان دشت سوکھا ابروں کی بے تہی سے جنگل میں رونے کو اب ہم بھی چلا کریں گے لائی تری گلی تک آوارگی ہماری ذلت کی اپنی اب ہم عزت کیا کریں گے احوال میر کیونکر آخر ہو ایک شب میں اک عمر ہم یہ قصہ تم سے کہا کریں گے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR