Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

جوش دل آئے بہم دیدئہ گریان ہوئے

جوش دل آئے بہم دیدئہ گریان ہوئے کتنے اک اشک ہوئے جمع کہ طوفان ہوئے کیا چھپیں شہر محبت میں ترے خانہ خراب گھر کے گھر ان کے ہیں اس بستی میں ویران ہوئے کس نے لی رخصت پرواز پس از مرگ نسیم مشت پر باغ میں آتے ہی پریشان ہوئے سبزہ و لالہ و گل ابر و ہوا ہے مے دے ساقی ہم توبہ کے کرنے سے پشیمان ہوئے دیکھتے پھرتے ہیں منھ سب کا سحر آئینے جلوہ گر ہو کہ یہ تجھ بن بہت حیران ہوئے دعوی خوش دہنی گرچہ اسے تھا لیکن دیکھ کر منھ کو ترے گل کے تئیں کان ہوئے جام خوں بن نہیں ملتا ہے ہمیں صبح کو آب جب سے اس چرخ سیہ کاسہ کے مہمان ہوئے اپنے جی ہی نے نہ چاہا کہ پئیں آب حیات یوں تو ہم میر اسی چشمے پہ بے جان ہوئے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR