Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

قیامت ہیں یہ چسپاں جامے والے

قیامت ہیں یہ چسپاں جامے والے گلوں نے جن کی خاطر خرقے ڈالے وہ کالا چور ہے خال رخ یار کہ سو آنکھوں میں دل ہو تو چرالے نہیں اٹھتا دل محزوں کا ماتم خدا ہی اس مصیبت سے نکالے کہاں تک دور بیٹھے بیٹھے کہیے کبھو تو پاس ہم کو بھی بلالے دلا بازی نہ کر ان گیسوئوں سے نہیں آساں کھلانے سانپ کالے طپش نے دل جگر کی مار ڈالا بغل میں دشمن اپنے ہم نے پالے نہ مہکے بوے گل اے کاش یک چند ابھی زخم جگر سارے ہیں آلے کسے قید قفس میں یاد گل کی پڑے ہیں اب تو جینے ہی کے لالے ستایا میر غم کش کو کنھوں نے کہ پھر اب عرش تک جاتے ہیں نالے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR