Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

اب ضعف سے ڈھہتا ہے بیتابی شتابی کی

اب ضعف سے ڈھہتا ہے بیتابی شتابی کی اس دل کے تڑپنے نے کیا خانہ خرابی کی ان درس گہوں میں وہ آیا نہ نظر ہم کو کیا نقل کروں خوبی اس چہرہ کتابی کی بھنتے ہیں دل اک جانب سکتے ہیں جگر یک سو ہے مجلس مشتاقاں دکان کبابی کی تلخ اس لب مے گوں سے سب سنتے ہیں کس خاطر تہ دار نہیں ہوتی گفتار شرابی کی یک بو کشی بلبل ہے موجب صد مستی پرزور ہے کیا دارو غنچے کی گلابی کی اب سوز محبت سے سارے جو پھپھولے ہیں ہے شکل مرے دل کی سب شیشہ حبابی کی نشمردہ مرے منھ سے یاں حرف نہیں نکلا جو بات کہ میں نے کی سو میر حسابی کی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR