Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

کچھ موج ہوا پیچاں اے میر نظر آئی

کچھ موج ہوا پیچاں اے میر نظر آئی شاید کہ بہار آئی زنجیر نظر آئی دلی کے نہ تھے کوچے اوراق مصور تھے جو شکل نظر آئی تصویر نظر آئی مغرور بہت تھے ہم آنسو کی سرایت پر سو صبح کے ہونے کو تاثیر نظر آئی گل بار کرے ہے گا اسباب سفر شاید غنچے کی طرح بلبل دلگیر نظر آئی اس کی تو دل آزاری بے ہیچ ہی تھی یارو کچھ تم کو ہماری بھی تقصیر نظر آئی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR