Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

ویسا کہاں ہے ہم سے جیسا کہ آگے تھا تو

ویسا کہاں ہے ہم سے جیسا کہ آگے تھا تو اوروں سے مل کے پیارے کچھ اور ہو گیا تو چالیں تمام بے ڈھب باتیں فریب ہیں سب حاصل کہ اے شکر لب اب وہ نہیں رہا تو جاتے نہیں اٹھائے یہ شور ہرسحر کے یا اب چمن میں بلبل ہم ہی رہیں گے یا تو آ ابر ایک دو دم آپس میں رکھیں صحبت کڑھنے کو ہوں میں آندھی رونے کو ہے بلا تو تقریب پر بھی تو تو پہلو تہی کرے ہے دس بار عید آئی کب کب گلے ملا تو تیرے دہن سے اس کو نسبت ہو کچھ تو کہیے گل گو کرے ہے دعویٰ خاطر میں کچھ نہ لا تو دل کیونکے راست آوے دعواے آشنائی دریاے حسن وہ مہ کشتی بہ کف گدا تو ہر فرد یاس ابھی سے دفتر ہے تجھ گلے کا ہے قہر جب کہ ہو گا حرفوں سے آشنا تو عالم ہے شوق کشتہ خلقت ہے تیری رفتہ جانوں کی آرزو تو آنکھوں کا مدعا تو منھ کریے جس طرف کو سو ہی تری طرف ہے پر کچھ نہیں ہے پیدا کیدھر ہے اے خدا تو آتی بخود نہیں ہے باد بہار اب تک دو گام تھا چمن میں ٹک ناز سے چلا تو کم میری اور آنا کم آنکھ کا ملانا کرنے سے یہ ادائیں ہے مدعا کہ جا تو گفت و شنود اکثر میرے ترے رہے ہے ظالم معاف رکھیو میرا کہا سنا تو کہہ سانجھ کے موئے کو اے میر روئیں کب تک جیسے چراغ مفلس اک دم میں جل بجھا تو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR