Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

نسیم مصر کب آئی سواد شہر کنعاں کو

نسیم مصر کب آئی سواد شہر کنعاں کو کہ بھر جھولی نہ یاں سے لے گئی گل ہاے حرماں کو زبان نوحہ گر ہوں میں قضا نے کیا ملایا تھا مری طینت میں یارب سودئہ دل ہاے نالاں کو کوئی کانٹا سررہ کا ہماری خاک پر بس ہے گل گلزار کیا درکار ہے گور غریباں کو یہ کیا جانوں ہوا سینے میں کیا اس دل کو اب ناصح سحر خوں بستہ تو دیکھا تھا میں نے اپنی مژگاں کو گل و سنبل ہیں نیرنگ قضا مت سرسری گذرے کہ بگڑے زلف و رخ کیا کیا بناتے اس گلستاں کو صداے آہ جیسے تیرجی کے پار ہوتی ہے کسو بیدرد نے کھینچا کسو کے دل سے پیکاں کو کریں بال ملک فرش رہ اس ساعت کہ محشر میں لہو ڈوبا کفن لاویں شہید ناز خوباں کو کیا سیر اس خرابے کا بہت اب چل کے سو رہیے کسو دیوار کے سائے میں منھ پر لے کے داماں کو بہاے سہل پر دیتے ہیں کس محبوب کو کف سے قلم اس جرم پر کرنا ہے دست گل فروشاں کو تری ہی جستجو میں گم ہوا ہے کہہ کہاں کھویا جگر خوں گشتہ دل آزردہ میر اس خانہ ویراں کو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR