Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

نہ کیونکے شیخ توکل کو اختیار کریں

نہ کیونکے شیخ توکل کو اختیار کریں زمانہ ہووے مساعد تو روزگار کریں گیا وہ زمزمۂ صبح فصل گل بلبل دعا نہ پہنچے چمن تک ہم اب ہزار کریں تمام صید سر تیر جمع ہیں لیکن نصیب اس کے کہ جس کو ترا شکار کریں تسلی تو ہو دل بے قرار خوباں سے یہ کاش ملنے نہ ملنے کا کچھ قرار کریں ہمیں تو نزع میں شرمندہ آ کے ان نے کیا رہا ہے ایک رمق جی سو کیا نثار کریں رہی سہی بھی گئی عمر تیرے پیچھے یار یہ کہہ کہ آہ ترا کب تک انتظار کریں کریں ہیں حادثے ہر روز وار آخر تو سنان آہ دل شب کے ہم بھی پار کریں یہ قتل غیر ہے کیا کام ہم نشیناں آج جو دشمنی نہ کرے وہ تو اس کو یار کریں ہوا ہوں خاک رہ اس واسطے کہ خوباں میر گذار گور پہ میری بھی ایک بار کریں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR