Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

خوش نہ آئی تمھاری چال ہمیں

خوش نہ آئی تمھاری چال ہمیں یوں نہ کرنا تھا پائمال ہمیں حال کیا پوچھ پوچھ جاتے ہو کبھو پاتے بھی ہو بحال ہمیں وہ دہاں وہ کمر ہی ہے مقصود اور کچھ اب نہیں خیال ہمیں اس مہ چاردہ کی دوری نے دس ہی دن میں کیا ہلال ہمیں نظر آتے ہیں ہوتے جی کے وبال حلقہ حلقہ تمھارے بال ہمیں تنگی اس جا کی نقل کیا کریے یاں سے واجب ہے انتقال ہمیں صرف للہ خم کے خم کرتے نہ کیا چرخ نے کلال ہمیں مغ بچے مال مست ہم درویش کون کرتا ہے مشت مال ہمیں کب تک اس تنگنا میں کھینچئے رنج یاں سے یارب تو ہی نکال ہمیں ترک سبزان شہر کریے اب بس بہت کر چکے نہال ہمیں وجہ کیا ہے کہ میر منھ پہ ترے نظر آتا ہے کچھ ملال ہمیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR