Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

آہ وہ عاشق ستم ترک جفا کرتا نہیں

آہ وہ عاشق ستم ترک جفا کرتا نہیں اور مطلق اب دماغ اپنا وفا کرتا نہیں بات میں غیروں کو چپ کردوں ولیکن کیا کروں وہ سخن نشنو تنک میرا کہا کرتا نہیں روز بدتر جیسے بیمار اجل ہے دل کا حال یہ سمجھ کر ہم نشیں اب میں دوا کرتا نہیں گوئیا باب اجابت ہجر میں تیغا ہوا ورنہ کس شب آپ کو میں بددعا کرتا نہیں بیکسان عشق اس کے آہ کس کے پاس جائیں گور بن کوئی صلا میں لب کو وا کرتا نہیں چھوٹنا ممکن نہیں اپنا قفس کی قید سے مرغ سیر آہنگ کو کوئی رہا کرتا نہیں چرخ کی بھی کج ادائی ہم ہی پر جاتی ہے پیش ناز کو اس سے تو اک دم بھی جدا کرتا نہیں دیکھ اسے بے دید ہو آنکھوں نے کیا دیکھا بھلا دل بھی بد کرتا ہے مجھ سے تو بھلا کرتا نہیں کیونکے دیکھی جائے یہ بیگانہ وضعی مجھ سے شوخ تو تو ایدھر یک نگاہ آشنا کرتا نہیں کیا کہوں پہنچا کہاں تک میر اپنا کارشوق یاں سے کس دن اک نیا قاصد چلا کرتا نہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR