Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

ایک پرواز کو بھی رخصت صیاد نہیں

ایک پرواز کو بھی رخصت صیاد نہیں ورنہ یہ کنج قفس بیضۂ فولاد نہیں شیخ عزلت تو تہ خاک بھی پہنچے گی بہم مفت ہے سیر کہ یہ عالم ایجاد نہیں داد لے چھوڑوں میں صیاد سے اپنی لیکن ضعف سے میرے تئیں طاقت فریاد نہیں کیوں ہی معذور بھی رکھ یوں تو سمجھ دل میں شیخ یہ قدح خوار مرے قابل ارشاد نہیں بے ستوں بھی ہے وہی اور وہی جوے شیر تھا نمک شہرت شیریں کا سو فرہاد نہیں کیا کہوں میر فراموش کیا ان نے تجھے میں تو تقریب بھی کی پر تو اسے یاد نہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR