Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

تجھے بھی یار اپنا یوں تو ہم ہر بار کہتے ہیں

تجھے بھی یار اپنا یوں تو ہم ہر بار کہتے ہیں ولے کم ہیں بہت وے لوگ جن کو یار کہتے ہیں جہاں کے مصطبے میں مست طافح ہی نظر آئے نہ تھا اس دور میں آیا جسے ہشیار کہتے ہیں سمجھ کر ذکر کر آسودگی کا مجھ سے اے ناصح وہ میں ہی ہوں کہ جس کو عافیت بیزار کہتے ہیں مسافر ہووے جی اس کا خراماں دیکھ کر تجھ کو جسے میرے وطن میں کبک خوش رفتار کہتے ہیں معاذ اللہ دخل کفر ہو اسلام میں کیوں ہی غلط اور پوچ نامعقول بعضے یار کہتے ہیں علم کو کب ہے وجہ تسمیہ لازم سمجھ دیکھو سلیمانی میں کیا زنار ہے زنار کہتے ہیں تری آنکھوں کو آئوں دیکھنے میں تو عجب مت کر کہ بہتر ہے عیادت اور انھیں بیمار کہتے ہیں عجب ہوتے ہیں شاعر بھی میں اس فرقے کا عاشق ہوں کہ بے دھڑکے بھری مجلس میں یہ اسرار کہتے ہیں مزے ان کے اڑا لیکن نہ یہ سمجھیں تو بہتر ہے کہ خوباں بھی بہت اپنے تئیں عیار کہتے ہیں سگ کو میر میں اس شیر حق کا ہوں کہ جس کو سب نبیؐ کا خویش و بھائی حیدر کرار کہتے ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR