Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

میں کون ہوں اے ہم نفساں سوختہ جاں ہوں

میں کون ہوں اے ہم نفساں سوختہ جاں ہوں اک آگ مرے دل میں ہے جو شعلہ فشاں ہوں لایا ہے مرا شوق مجھے پردے سے باہر میں ورنہ وہی خلوتی راز نہاں ہوں جلوہ ہے مجھی سے لب دریاے سخن پر صد رنگ مری موج ہے میں طبع رواں ہوں پنجہ ہے مرا پنجۂ خورشید میں ہر صبح میں شانہ صفت سایہ رو زلف بتاں ہوں دیکھا ہے مجھے جن نے سو دیوانہ ہے میرا میں باعث آشفتگی طبع جہاں ہوں تکلیف نہ کر آہ مجھے جنبش لب کی میں صد سخن آغشتہ بہ خوں زیر زباں ہوں ہوں زرد غم تازہ نہالان چمن سے اس باغ خزاں دیدہ میں میں برگ خزاں ہوں رکھتی ہے مجھے خواہش دل بسکہ پریشاں درپے نہ ہو اس وقت خدا جانے کہاں ہوں اک وہم نہیں بیش مری ہستی موہوم اس پر بھی تری خاطر نازک پہ گراں ہوں خوش باشی و تنزیہ و تقدس تھے مجھے میر اسباب پڑے یوں کہ کئی روز سے یاں ہوں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR