Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

دیکھیں تو تیری کب تک یہ کج ادائیاں ہیں

دیکھیں تو تیری کب تک یہ کج ادائیاں ہیں اب ہم نے بھی کسو سے آنکھیں لڑائیاں ہیں ٹک سن کہ سو برس کی ناموس خامشی کھو دو چار دل کی باتیں اب منھ پرآئیاں ہیں ہم وے ہیں خوں گرفتہ ظالم جنھوں نے تیری ابرو کی جنبش اوپر تلواریں کھائیاں ہیں آئینہ ہو کہ صورت معنی سے ہے لبالب راز نہان حق میں کیا خود نمائیاں ہیں کیا چہرہ تجھ سے ہو گا اے آفتاب طلعت منھ چاند کا جو ہم نے دیکھا تو جھائیاں ہیں کعبے میں میر ہم پر یا سرگراں ہے زاہد یا بتکدے میں ہم نے دھولیں لگائیاں ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR