Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

سب خوبیاں ہیں شیخ مشیخت پناہ میں

سب خوبیاں ہیں شیخ مشیخت پناہ میں پر ایک حیلہ سازی ہے اس دست گاہ میں مانند شمع ہم نے حضور اپنے یار کے کار وفا تمام کیا ایک آہ میں میں صید جو ہوا تو ندامت اسے ہوئی یک قطرہ خون بھی نہ گرا صیدگاہ میں پہنچے نہیں کہیں کہ نہیں واں سے اٹھ چلے القصہ ایک عمر سے ہم ہیں گے راہ میں نکلا تھا آستین سے کل مغبچے کا ہاتھ بہتوں کے خرقے چاک ہوئے خانقاہ میں بخت سیہ تو دیکھ کہ ہم خاک میں ملے سرمے کی جاے ہو تری چشم سیاہ میں بیٹھے تھے میر یار کے دیدار کو سو ہم اپنا یہ حال کرکے اٹھے یک نگاہ میں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR