Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

پلکوں سے ترے شائق ہم سر جو پٹکتے ہیں

پلکوں سے ترے شائق ہم سر جو پٹکتے ہیں ہر دم جگروں میں کچھ کانٹے سے کھٹکتے ہیں میں پھاڑ گریباں کو درویش ہوا آخر وے ہاتھ سے دامن کو اب تک بھی جھٹکتے ہیں یاد آوے ہے جب شب کو وہ چہرئہ مہتابی آنسو مری پلکوں سے تارے سے چھٹکتے ہیں کی راہبری میری صحراے محبت میں یاں حضرت خضر آپھی مدت سے بھٹکتے ہیں جاتے نہ کوئی دیکھا اس تیغ کے منھ اوپر واں میان سے وہ لے ہے یاں یار سٹکتے ہیں کیا تم کو اچنبھا ہے سختی کا محبت میں دشوار ہی ہوتا ہے دل جن کے اٹکتے ہیں تو طرئہ جاناں سے چاہے ہے ابھی مقصد برسوں سے پڑے ہم تو اے میر لٹکتے ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR