Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

سن گوش دل سے اب تو سمجھ بے خبر کہیں

سن گوش دل سے اب تو سمجھ بے خبر کہیں مذکور ہوچکا ہے مرا حال ہر کہیں اب فائدہ سراغ سے بلبل کے باغباں اطراف باغ ہوں گے پڑے مشت پر کہیں خطرے سے ہونٹ سوکھ ہی جاتے تھے دیکھ کر آتا نظر ہمیں جو کوئی چشم تر کہیں عاشق ترے ہوئے تو ستم کچھ نہ ہو گیا مرنا پڑا ہے ہم کو خدا سے تو ڈر کہیں کچھ کچھ کہوں گا روز یہ کہتا تھا دل میں میں آشفتہ طبع میر کو پایا اگر کہیں سو کل ملا مجھے وہ بیاباں کی سمت کو جاتا تھا اضطراب زدہ سا ادھر کہیں لگ چل کے میں برنگ صبا یہ اسے کہا کاے خانماں خراب ترا بھی ہے گھر کہیں آشفتہ جا بہ جا جو پھرے ہے تو دشت میں جاگہ نہیں ہے شہر میں تجھ کو مگر کہیں خوں بستہ اپنی کھول مژہ پوچھتا بھی گر رکھ ٹک تو اپنے حال کو مدنظر کہیں آسودگی سی جنس کو کرتا ہے کون سوخت جانے ہے نفع کوئی بھی جی کا ضرر کہیں موتی سے تیرے اشک ہیں غلطاں کسو طرف یاقوت کے سے ٹکڑے ہیں لخت جگر کہیں تاکے یہ دشت گردی و کب تک یہ خستگی اس زندگی سے کچھ تجھے حاصل بھی مر کہیں کہنے لگا وہ ہو کے پرآشفتہ یک بیک مسکن کرے ہے دہر میں مجھ سا بشر کہیں آوارگوں کا ننگ ہے سننا نصیحتیں مت کہیو ایسی بات تو بار دگر کہیں تعیئن جا کو بھول گیا ہوں پہ یہ ہے یاد کہتا تھا ایک روز یہ اہل نظر کہیں بیٹھے اگرچہ نقش ترا تو بھی دل اٹھا کرتا ہے جاے باش کوئی رہگذر کہیں کتنے ہی آئے لے کے سر پر خیال پر ایسے گئے کہ کچھ نہیں ان کا اثر کہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR