Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

گرچہ آوارہ جوں صبا ہیں ہم

گرچہ آوارہ جوں صبا ہیں ہم لیک لگ چلنے میں بلا ہیں ہم کام کیا آتے ہیں گے معلومات یہ تو سمجھے ہی نہ کہ کیا ہیں ہم تم ہی بیگانگی کرو نہ کرو دلبرو وے ہی آشنا ہیں ہم اے بتاں اس قدر جفا ہم پر عاقبت بندئہ خدا ہیں ہم سرمہ آلودہ مت رکھا کر چشم دیکھ اس وضع سے خفا ہیں ہم ہے نمک سود سب تن مجروح تیرے کشتوں میں میرزا ہیں ہم تیرے کوچے میں تا بہ مرگ رکھا کشتۂ منت وفا ہیں ہم خوف ہم کو نہیں جنوں سے کچھ یوں تو مجنوں کے بھی چچا ہیں ہم آستاں پر ترے ہی گذری عمر اسی دروازے کے گدا ہیں ہم ڈرتے ہیں تیری بے دماغی سے کیونکہ پھر یار جی بلا ہیں ہم کوئی خواہاں نہیں ہمارا میر گوئیا جنس ناروا ہیں ہم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR