Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

جب سے خط ہے سیاہ خال کی تھانگ

جب سے خط ہے سیاہ خال کی تھانگ تب سے لٹتی ہے ہند چاروں دانگ بات امل کی چلی ہی جاتی ہے ہے مگر عوج بن عنق کی ٹانگ بن جو کچھ بن سکے جوانی میں رات تو تھوڑی ہے بہت ہے سانگ عشق کا شور کوئی چھپتا ہے نالۂ عندلیب ہے گل بانگ اس ذقن میں بھی سبزی ہے خط کی دیکھو جیدھر کنوئیں پڑی ہے بھانگ کس طرح ان سے کوئی گرم ملے سیم تن پگھلے جاتے ہیں جوں رانگ چلی جاتی ہے حسب قدر بلند دور تک اس پہاڑ کی ہے ڈانگ تفرہ باطل تھا طور پر اپنے ورنہ جاتے یہ دوڑ ہم بھی پھلانگ میں نے کیا اس غزل کو سہل کیا قافیے ہی تھے اس کے اوٹ پٹانگ میر بندوں سے کام کب نکلا مانگنا ہے جو کچھ خدا سے مانگ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR