Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

شوق ہے تو ہے اس کا گھر نزدیک

شوق ہے تو ہے اس کا گھر نزدیک دوری رہ ہے راہ بر نزدیک آہ کرنے میں دم کو سادھے رہ کہتے ہیں دل سے ہے جگر نزدیک دور والوں کو بھی نہ پہنچے ہم یہی نہ تم سے ہیں مگر نزدیک ڈوبیں دریا و کوہ و شہر و دشت تجھ سے سب کچھ ہے چشم تر نزدیک حرف دوری ہے گرچہ انشا لیک دیجو خط جا کے نامہ بر نزدیک دور اب بیٹھتے ہیں مجلس میں ہم جو تم سے تھے بیشتر نزدیک خبر آتی ہے سو بھی دور سے یاں آئو یک بار بے خبر نزدیک توشۂ آخرت کا فکر رہے جی سے جانے کا ہے سفر نزدیک دور پھرنے کا ہم سے وقت گیا پوچھ کچھ حال بیٹھ کر نزدیک مر بھی رہ میر شب بہت رویا ہے مری جان اب سحر نزدیک

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR